ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں /  معطل بی ایس ایف نوجوان تیج بہادر کو  ایس پی کا ٹکٹ، کجریوال کا اکھلیش یادو کو مبارک باد  

 معطل بی ایس ایف نوجوان تیج بہادر کو  ایس پی کا ٹکٹ، کجریوال کا اکھلیش یادو کو مبارک باد  

Mon, 29 Apr 2019 22:44:40  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی : 29 /اپریل(ایس اونیوز /آئی این ایس انڈیا) دہلی کے وزیر اعلی اروند کجریوال نے وارانسی سے نریندر مودی کے خلاف سماج وادی پارٹی سے معطل بی ایس ایف جوان تیج بہادر کو ٹکٹ دینے کے فیصلے کی تعریف کی ہے۔ انہوں نے ایس پی صدر اکھلیش یادو کو ٹویٹ کر مبارک باد دی ہے۔تیج بہادر اب وارانسی میں مودی کے خلاف ایس پی-بی ایس پی اتحاد کے امیدوار بنے ہیں۔ اس سے پہلے ایس پی نے شالکنی یادو کو یہاں سے ٹکٹ دیا تھا۔ کجریوال نے ٹویٹ کر مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ اکھلیش جی! آپ کو بہت بہت مبارک۔پیر کو پرچہ ئ نامزدگی داخل کرنے کے آخری دن سماج وادی پارٹی کے امیدوار کو لے کر کافی دیر تک تجسس بنا رہا۔ ایس پی کی طر ف سے پہلے اعلان کئے گئے امیدوار شالکنی یادو اور بی ایس ایف کے برخاست نوجوان تیج بہادر یادو نے سماجوادی پارٹی کے امیدوار کے طور پر فارم داخل کیا۔ تاہم بعد میں پارٹی نے واضح کیا کہ تیج بہادر یادو ہی مودی کے خلاف ان کے امیدوار ہوں گے اور شالکنی یادو بعد میں اپنا اندراج واپس لیں گی۔ تیج بہادر نے 2017 میں بی ایس ایف میں مل رہے کھانے کو ناقص بتاتے ہوئے کئی ویڈیو بنائے تھے۔ سوشل میڈیا پر آنے کے بعد وہ تمام ویڈیو وائرل ہو گئے تھے، جس کے بعد تیج بہادر چرچا  میں آگئے۔ اس معاملہ کی جانچ ہوئی، جس کے بعد تیج بہادر کو  معطل کر دیا گیا۔ جنوری 2019 میں تیج بہادر کے 22 سال کے بیٹے کی مشتبہ حالات میں موت ہو گئی تھی۔ وہ اپنے کمرے میں بندوق کے ساتھ مردہ پائے گئے تھے۔تیج بہادر یادو نے حال ہی میں دعوی کیا تھا کہ قریب دس ہزار سابق فوجی وارانسی آکر اصلی چوکیدار کے حق میں اور جعلی چوکیدار (پی ایم مودی) کے خلاف گھر گھر پرچار کریں گے۔


Share: